- English
- Русский
- Português
- Español
- Italiano
- Polski
- Indonesian
- Français
- Thai
- Deutsch
- Tiếng Việt
- العربية
- Malay
- 中文
- Türkçe
- 日本語
- 한국어
- فارسی
- Српски
- Română
- Hrvatski
- हिन्दी
- ελληνικά
- বাংলা
- Українська
- Pilipinas
- Kiswahili
- Кыргызча
- Қазақша
- Nederlands
- Yorùbá
- Igbo
- Hausa
- Afrikaans
- Тоҷикӣ
- Azərbaycan
- Ўзбекча
- հայերեն
- ქართული
خطرے کا اعلامیہ
کمپنی کی کاروباری زبان انگریزی ہے۔ کمپنی کی سرگرمی کی مزید مکمل تفصیل کے لیے براہ کرم ویب سائٹ کے انگریزی ورژن کا مطالعہ کریں۔ انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں فراہم کردہ معلومات صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں، ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اور کمپنی دوسری زبانوں میں فراہم کردہ معلومات کی درستگی کی ذمہ دار نہیں ہے
غیر ملکی کرنسی اور ڈیریویٹیوز کے آپریشنز کے لیے خطروں کا اعلامیہ
عمومی کاروباری شرائط کے علاوہ اس مختصر انتباہ کا مقصد، غیر ملکی کرنسی اور ڈیریویٹیوز کے آپریشنز سے متعلق تمام خطرات اور دیگر اہم پہلوؤں کو بیان کرنا نہیں ہے۔ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، آپ کو مذکورہ بالا پروڈکٹس کی ٹرانزیکشنز میں اس وقت تک شامل نہیں ہونا چاہیئے جب تک آپ ان معاہدوں کی نوعیت، ان سے متعلق قانونی پہلوؤں، اور ان معاہدوں کے تناظر میں اپنے خطرے کی سطح کو اچھی طرح نہ سمجھ لیں۔ غیر ملکی کرنسی اور ڈیریویٹیوز کے آپریشنز میں اعلیٰ سطح کے خطرات شامل ہوتے ہیں، اس لیے یہ بہت سارے لوگوں کے لیے موزوں نہیں۔ آپ کو اپنے تجربے، مقاصد، مالی وسائل اور دیگر اہم عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے خوب سوچ سمجھ کر اس بات کا اندازہ لگانا چاہیئے کہ آیا ایسے آپریشنز آپ کے لیے مناسب ہیں یا نہیں
1. غیر ملکی کرنسی اور ڈیریویٹیوز کے آپریشنز
1.1 لیوریجڈ ٹریڈنگ سے مراد ممکنہ منافع جات میں اضافہ ہے؛ اس کا مطلب خساروں میں اضافہ بھی ہے۔ جتنا کم مارجن درکار ہو، اتنا ہی زیادہ خطرہ ہوتا ہے کہ اگر مارکیٹ آپ کی پوزیشن کے مخالف سمت میں جائے تو نقصان بڑھ جائے۔ بعض اوقات درکار مارجنز کم از کم 0.5% تک ہو سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، جب آپ مارجن کے ذریعے ٹریڈنگ کرتے ہیں تو آپ کے خسارے ابتدائی سرمایہ کاری سے زیادہ ہو سکتے ہیں، اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اپنی کی گئی اصل سرمایہ کاری سے کہیں زیادہ رقم کھو بیٹھیں۔ ابتدائی مارجن کی رقم عام طور پر غیر ملکی کرنسی کے معاہدوں یا ڈیریویٹیوز کی مجموعی مالیت کے مقابلے میں کم معلوم ہو سکتی ہے، کیونکہ ٹریڈ کے دورانیے میں ان کے اندر "لیوریج" یا "گیئرنگ" کا اثر شامل ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں نسبتاً چھوٹی تبدیلیاں آپ کی ڈیپازٹ کردہ یا ڈیپازٹ کروانے کے ارادے سے رکھی گئی آپ کی رقوم پر تناسبی طور پر نمایاں اثر مرتب کریں گی۔ یہ صورتحال آپ کے حق میں بھی جا سکتی ہے، یا آپ کے مخالف بھی۔ اپنی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے، آپ کو تقریباً ابتدائی مارجن کی حد تک، اور اس کے ساتھ کمپنی میں جمع کروائی گئی اضافی رقم کے حاصلِ جمع کے برابر نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر مارکیٹ آپ کی پوزیشن کے مخالف سمت میں جانا شروع کر دے، اور/یا درکار مارجن کی مقدار بڑھ جائے، تو کمپنی اس پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے آپ سے فوری طور پر اضافی رقم جمع کروانے کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ اگر آپ یہ اضافی رقم جمع کروانے میں ناکام رہتے ہیں تو کمپنی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ آپ کی پوزیشن/پوزیشنز کو بند کر دے، اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تمام نقصانات یا فنڈز کی کمی کی ذمہ داری آپ پر عائد ہو گی
1.2 خطرہ کم کرنے کے آرڈرز اور حکمت عملیاں
بعض ایسے آرڈرز جو نقصانات کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرتے ہیں (مثلاً، "اسٹاپ لاس" آرڈرز، اگر مقامی قانون اس کی اجازت دیتا ہو، یا "اسٹاپ لمٹ" آرڈرز)، غیر مؤثر بھی ثابت ہو سکتے ہیں، یہ اس صورت میں ممکن ہے کہ جب مارکیٹ کی صورتحال کی روشنی میں ان آرڈرز پر عمل درآمد ممکن نہ رہے (مثلاً، مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کی کمی کی صورت میں)۔ پوزیشنز کے امتزاج پر مبنی کوئی بھی حکمتِ عملیاں، مثلاً "اسپریڈ" یا "اسٹریڈل"، ممکنہ طور پر عام "لانگ" اور "شارٹ" پوزیشنز سے کم خطرناک نہیں ہوتیں
2. غیر ملکی کرنسی اور ڈیریویٹیوز کی ٹرانزیکشنز سے متعلق اضافی خطرات
2.1 معاہدوں میں شامل ہونے کی شرائط
آپ کو اپنے بروکر سے معاہدے میں شمولیت کی شرائط اور اس سے منسلک تمام ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنی چاہئیں (مثال کے طور پر، اُن حالات کے بارے میں جن میں آپ پر فیوچرز معاہدے کے تحت کسی اثاثے کی فراہمی یا وصولی کی ذمہ داری عائد ہو سکتی ہے، یا اگر آپشن کی بات ہو، تو اُس کی زائد المیعادگی کی تاریخوں اور آپشنز کے نفاذ کی وقت کی پابندیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنا)۔ بعض حالات میں اسٹاک ایکسچینج یا کلیئرنگ ہاؤس زیرِ التواء معاہدوں کی شرائط (بشمول نافذ کردہ قیمت) میں تبدیلی کر سکتا ہے تاکہ متعلقہ اثاثے کی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کی جا سکے
2.2 ٹریڈ میں تعطل یا رکاوٹ۔ قیمت کا باہمی تعلق
بعض مارکیٹ کے حالات (مثلاً لیکویڈیٹی) اور/یا کچھ مارکیٹوں کے آپریٹنگ کے قواعد (مثال کے طور پر قیمت میں تبدیلیوں کی حد سے تجاوز کے باعث مخصوص معاہدوں یا معاہدوں کے مہینوں میں ٹریڈ کی معطلی) نقصان کے خدشات کو بڑھا سکتے ہیں، کیونکہ ایسی صورت میں ٹرانزیکشنز کی انجام دہی یا پوزیشنز کو اسکوائر/متوازن کرنا دشوار یا ناممکن ہو جاتا ہے۔ اگر آپ آپشنز فروخت کرتے ہیں تو نقصانات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بنیادی اثاثے اور ڈیریویٹیو اثاثے کی قیمتوں کے درمیان ہمیشہ مستحکم تعلق موجود نہیں ہوتا۔ کسی اثاثے کے لیے بینچ مارک قیمت کی عدم موجودگی "منصفانہ قیمت" کا اندازہ لگانا مشکل بنا سکتی ہے
2.3 ڈیپازٹ شدہ فنڈز اور املاک
آپ کو چاہیئے کہ ملک کے اندر یا بیرون ملک کوئی کارروائی انجام دیتے وقت، اپنے جمع کردہ سکیورٹی ڈیپازٹ کی حدود کے اندر دستیاب حفاظتی ذرائع سے واقف ہوں، خواہ وہ نقد رقم کی صورت میں ہو یا کسی قسم کے دیگر اثاثوں کی صورت میں، خصوصاً اس وقت جب کسی ڈیلنگ فرم کو دیوالیہ ہونے یا مالی خسارہ ہونے کا خدشہ موجود ہو۔ آپ اپنے نقد یا دیگر اثاثے کس حد تک واپس حاصل کر سکتے ہیں، اس بات کا انحصار اُس ملک کے مقامی قوانین اور معیارات کے تحت متعین ہوتا ہے جہاں فریقِ مخالف اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہو
2.4 کمیشن کی فیس اور دیگر چارجز
کسی بھی قسم کی ٹریڈز میں حصہ لینے سے پہلے، آپ کو تمام کمیشن کی فیسوں، معاوضوں اور دیگر قابلِ ادائیگی چارجز کی واضح تفصیلات حاصل کرنی چاہئیں۔ یہ اخراجات آپ کے خالص فنانشل نتیجے (یعنی منافع یا خسارہ) پر اثر انداز ہوں گے
2.5 دیگر علاقوں میں ٹرانزیکشنز
دوسرے علاقوں کی مارکیٹس میں ٹرانزیکشنز کرنا آپ کے لیے اضافی خطرے پر منتج ہو سکتا ہے، جن میں وہ مارکیٹس شامل ہوں جو آپ کی مقامی مارکیٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر منسلک ہوں۔ مذکورہ بالا مارکیٹس کی ضابطہ کاری سرمایہ کار کے تحفظ کی سطح کے لحاظ سے آپ کے ملکی ضوابط سے مختلف ہو سکتی ہے (جس میں تحفظ کی کم سطح بھی شامل ہو سکتی ہے)۔ آپ کی مقامی ریگولیٹری اتھارٹی اُن قواعد کی لازمی تعمیل کو یقینی بنانے سے قاصر ہے جو اُن غیر ملکی ریگولیٹری اتھارٹیز یا مارکیٹس نے مقرر کیے ہیں جہاں آپ ٹرانزیکشنز انجام دیتے ہیں
2.6 کرنسی کے خطرات
اگر معاہدہ کسی دوسری غیر ملکی کرنسی میں ہو اور آپ کے اکائونٹ کی کرنسی مختلف ہو، تو اس معاہدے کی ٹرانزیکشنز سے ہونے والے نفع اور نقصان کو جب معاہدے کی کرنسی سے آپ کے اکائونٹ کی کرنسی پر تبدیل کیا جائے گا تو وہ بھی شرح تبادلہ کی تبدیلی سے متاثر ہوں گے
2.7 لیکویڈیٹی کا خطرہ
لیکویڈیٹی کا خطرہ آپ کی ٹریڈ کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا خطرہ ہے جس کی صورت میں آپ اپنا مالی معاہدہ یا اثاثہ اُس وقت ٹریڈ نہیں کر سکیں گے جب آپ ٹریڈ کرنا چاہیں گے (چاہے نقصان سے بچنے کے لیے ہو یا منافع حاصل کرنے کے لیے)۔ مزید یہ کہ، جو مارجن آپ معاہدے کے فراہم کنندہ کے پاس بطور ڈیپازٹ برقرار رکھتے ہیں، اُس کی روزانہ کی بنیاد پر دوبارہ گنتی کی جاتی ہے، جو آپ کے دستخط کردہ معاہدے کے بنیادی اثاثوں کی قیمت میں تبدیلی کے مطابق ہوتی ہے۔ اگر اس دوبارہ گنتی (یعنی ازسرِ نو جانچ) سے قیمت میں پچھلے دن کے مقابلے میں کمی واقع ہو، تو آپ کو فوراً مالی معاہدے کے فراہم کنندہ کو نقد رقم ادا کرنی ہو گی تاکہ مارجن کی پوزیشن بحال ہو سکے اور نقصان پورا کیا جا سکے۔ اگر آپ ادائیگی نہیں کر پاتے، تو مالی معاہدے کے فراہم کنندہ کو یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ آپ کی پوزیشن بند کر دے، چاہے آپ اس عمل سے متفق ہوں یا نہیں۔ آپ کو یہ نقصان برداشت کرنا پڑے گا، حتیٰ کہ اگر بعد میں بنیادی اثاثے کی قیمت دوبارہ واپس ہو جائے۔ مالی معاہدے کے بعض فراہم کنندگان ایسے بھی ہوتے ہیں جو مطلوبہ مارجن نہ ہونے کی صورت میں آپ کے تمام معاہدوں کی پوزیشنز ختم کر دیتے ہیں، چاہے ان میں سے کوئی ایک پوزیشن اُس وقت آپ کے لیے منافع بخش ہی کیوں نہ ہو۔ اپنی پوزیشن کھلی رکھنے کے لیے، ممکن ہے آپ کو یہ منظوری دینی پڑے کہ مالی معاہدے کا فراہم کنندہ جب ضروری سمجھے، متعلقہ مارجن کالز پوری کرنے کے لیے اضافی ادائیگیاں (عام طور پر آپ کے کریڈٹ کارڈ سے) وصول کر سکے۔ ایک تیز رفتار، تغیر پذیر مارکیٹ میں، ایسا کرنے سے آپ پر کریڈٹ کارڈ کے بل کی صورت میں بڑا مالی بوجھ پڑ سکتا ہے
2.8 "اسٹاپ لاس" کی حدود
نقصانات کو محدود کرنے کے لیے، مالی معاہدے کے کئی فراہم کنندگان آپ کو ‘اسٹاپ لاس’ کی حدود مقرر کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ یہ آپ کی پوزیشن کو خودکار طور پر اُس وقت بند کر دیتا ہے جب وہ آپ کی منتخب کردہ قیمت کی حد تک پہنچ جائے۔ تاہم، بعض حالات میں ‘اسٹاپ لاس’ کی حد مؤثر ثابت نہیں ہوتی، جیسے تیز رفتار قیمتوں کے اتار چڑھاؤ یا مارکیٹ کے بند ہونے کی صورت میں۔ اسٹاپ لاس کی حدود ہمیشہ آپ کو نقصانات سے محفوظ نہیں رکھ سکتیں
2.9 عمل درآمد کا خطرہ
عمل درآمد کا خطرہ اس حقیقت سے متعلق ہے کہ ٹریڈز فوراً انجام نہیں پاتیں۔ مثال کے طور پر، آپ کے آرڈر دینے کے لمحے اور اُس پر عمل درآمد کرنے کے درمیان وقت کا فرق ہو سکتا ہے۔ اس دوران مارکیٹ آپ کی توقع کے برعکس تبدیل ہو سکتی ہے۔ یعنی آپ کا آرڈر اُس قیمت پر انجام نہیں پاتا جس کی آپ توقع کر رہے تھے۔ معاہدے کے بعض فراہم کنندگان آپ کو مارکیٹ بند ہونے کے دوران بھی ٹریڈ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس بات سے آگاہ رہیں کہ ایسی ٹریڈز کی قیمتیں بنیادی اثاثے کی بند ہونے والی قیمت سے کافی مختلف ہو سکتی ہیں۔ اکثر صورتوں میں، اسپریڈ اُس وقت سے زیادہ وسیع ہو سکتا ہے جب مارکیٹ کھلی ہو
2.10 فریقِ مخالف کا خطرہ
فریقِ مخالف کے خطرے سے مراد اس بات کا خطرہ ہے کہ CFD جاری کرنے والا فراہم کنندہ (یعنی آپ کا مخالف فریق) دیوالیہ ہو جائے اور اپنے فنانشل فرائض انجام دینے سے قاصر ہو۔ اگر آپ کے فنڈز CFD فراہم کنندہ کے فنڈز سے مناسب طریقے سے الگ نہیں کیے گئے ہیں اور CFD فراہم کنندہ کو مالی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، تو اس صورت میں یہ اندیشہ موجود ہے کہ آپ کو شاید اپنی واجب الادا رقم واپس نہ ملے
2.11 ٹریڈنگ سسٹمز
زیادہ تر عام "وائس" اور الیکٹرانک ٹریڈنگ سسٹمز آرڈرز بھیجنے، آپریشنز کو متوازن کرنے، اور ٹرانزیکشنز کو رجسٹر اور کلیئر کرنے کے لیے کمپیوٹر ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں۔ دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز اور سسٹمز کی طرح، ان کو بھی عارضی خرابی اور ناقص کارکردگی درپیش ہو سکتی ہے۔ آپ کے کچھ نقصانات کی باز ادائیگی کے امکانات، ٹریڈنگ سسٹمز، مارکیٹس، کلیئرنگ ہاؤسز اور/یا ڈیلنگ فرمز کے فراہم کنندہ کی جانب سے مقرر کردہ ذمہ داری کی حدود پر منحصر ہو سکتے ہیں۔ یہ حدود مختلف ہو سکتی ہیں؛ اس سلسلے میں آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنے بروکر سے تفصیلی معلومات حاصل کریں
2.12 الیکٹرانک ٹریڈنگ
کسی بھی الیکٹرانک کمیونیکیشن نیٹ ورکس (ECN) کے ذریعے کی جانے والی ٹریڈنگ نہ صرف کسی روایتی "زبانی بولی لگانے والی" مارکیٹ میں کی جانے والی ٹریڈنگ سے مختلف ہو سکتی ہے، بلکہ دیگر الیکٹرانک ٹریڈنگ سسٹمز کے استعمال کے ذریعے کی جانے والی ٹریڈنگ سے بھی فرق رکھتی ہے۔ اگر آپ الیکٹرانک کمیونیکیشن نیٹ ورکس پر کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشنز انجام دیتے ہیں، تو آپ کو اس سسٹم سے مخصوص خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں ہارڈویئر یا سافٹ ویئر کی کارکردگی میں خرابی کا خطرہ شامل ہے۔ سسٹم کی ناکامی کے نتیجے میں درج ذیل مسائل پیدا ہو سکتے ہیں: ممکنہ طور پر آپ کا آرڈر ہدایات کے مطابق انجام نہ پانا؛ آرڈر بالکل بھی انجام نہ پانا؛ آپ کی پوزیشنز کے بارے میں مسلسل معلومات حاصل کرنا یا مارجن کی ضروریات پوری کرنا ناممکن ہو جانا
2.13 اوور دی کاؤنٹر آپریشنز
بہت سارے علاقوں میں، فرمز کو اوور دی کاؤنٹر آپریشنز انجام دینے کی اجازت حاصل ہوتی ہے۔ اس طرح کے آپریشنز کے لیے آپ کا بروکر فریقِ مخالف کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ ایسے آپریشنز کی خاص بات یہ ہے کہ پوزیشنز کو بند کرنا، قیمتوں کا اندازہ لگانا، منصفانہ قیمت کا تعین کرنا یا خطرے سے متاثر ہونے کی سطح جانچنے کا عمل پیچیدہ یا ناممکن ہو سکتا ہے۔ مذکوریہ بالا وجوہات کی بنا پر، یہ آپریشنز زیادہ خطرات سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ اوور-دی-کاؤنٹر آپریشنز پر لاگو ضابطے سخت نہیں ہوتے یا ان کے لیے ایک مخصوص ریگولیٹری طریقہ کار فراہم کیا جاتا ہے۔ ایسے آپریشنز پر عمل درآمد کرنے سے پہلے، آپ کا متعلقہ قواعد اور خطرات سے مکمل طور پر واقف ہونا ضروری ہو گا